رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ایک بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اورہم کسی بھی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے۔
انہوں نے بیان کیا : سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے مصر کی پیش کردہ قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں یہ فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی ہے۔
بیت المقدس کی فلسطینیوں بالخصوص مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت ہے اور مسلمان اپنی دینی تعلیمات کی روشنی میں آخری دم تک بیت المقدس کو آزاد کرانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اسوقت ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہے سکیورٹی کونسل کے 14 رکن ممالک نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا ہے اگر چہ امریکہ نے اسے ویٹو کردیا ، لیکن عالمی رائے عامہ اس وقت فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہے۔
لہذا بیت المقدس کی آزادی کے لئے ایک عالمی فوج کی تشکیل بہت ضروری ہے بہت سے ملکوں نے بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں فوج بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے جس میں انڈونیشیا ، ملائشیا اور پاکستان شامل ہیں۔
فضل حسین اصغری کا کہنا تھا کہ امریکہ کے حامی اور اتحادی عرب حکمراں در حقیقت عرب اقوام کے نمائندے نہیں ہیں وہ عرب اقوام پر مسلط کردہ امریکی حکمراں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/