23 December 2017 - 14:00
News ID: 432372
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کریں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت امت میں پوشیدہ ہے، مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران رانا ثناءاللہ کو برطرف نہ کرکے ملک بھر کے عاشقان رسول کی نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گوجرانوالہ کی ختم نبوت کانفرنس کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف علماء و مشائخ اور سنی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ 24 دسمبر کی ختم نبوت کانفرنس میں ہزاروں مشائخ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کریں گے، گوجرانوالہ میں اہل حق کا تاریخی اجتماع قادیانی لابی کی سازشیں خاک میں ملا دے گا، کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، پیر سیال شریف کی قیادت میں مشائخ کا اتحاد انقلاب نظام مصطفے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، درود والے بیدار اور متحد ہو کر اسلامی انقلاب کے لئے کمربستہ ہو چکے ہیں، ختم نبوت کے غداروں اور وفاداروں کی جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے، ہماری منزل پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا ہے، پنجاب کے حکمران رانا ثناءاللہ کو برطرف نہ کرکے ملک بھر کے عاشقان رسول کی نفرت کا نشانہ بن چکے ہیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے مذہبی شناخت ختم نہیں ہونے دیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف عالمی ایجنڈے کے تحت عدلیہ اور فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، قوم کوئی نیا این آر او نہیں ہونے دے گی، حکومت نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرکے قبائلی عوام کو مایوس کیا ہے، (ن) لیگ کا قتل کے ملزم کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنا مذاق ہے، شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کے قاتل ہیں، سابق نااہل وزیراعظم پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے امریکی فیصلے کیخلاف قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، تاریخ کا پہیہ امریکہ کیخلاف چلنے لگا ہے، مسلم حکمران متحد ہو کر امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کریں، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل وحدت امت میں پوشیدہ ہے، مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬