23 December 2017 - 14:14
News ID: 432376
فونت
پاکستان:
ضلعی انتظامیہ گلگت کے سربراہ سمیع اللہ فاروق نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا کہ گلگت میں دہشتگرد شیعہ کمیونٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں کا مطلوبہ ہدف شیعہ علماء، رہنماء اور سرکرگان ہوسکتا ہے۔
گلگت پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ گلگت کے سربراہ سمیع اللہ فاروق نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا کہ گلگت میں دہشتگرد شیعہ کمیونٹی پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دہشتگردوں کا مطلوبہ ہدف شیعہ علماء، رہنماء اور سرکرگان ہوسکتا ہے۔ لہٰذا شیعہ رہنماوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر اور غیر ضروری نقل و حرکت اور سرگرمیوں سے گریز کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہ نے سکیورٹی تھریڈ پر مبنی نوٹیفکیشن گلگت کے نامور عالم دین علامہ آغا راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے صوبائی رہنماء شیخ مرزا علی، سابق صوبائی وزیر دیدار علی، مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان الیاس صدیقی، انجمن امامیہ گلگت کے صدر شیر علی اور فقیر شاہ کے نام جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق آغا راحت حسین الحسینی نے اسے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دھمکی قرار دیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آغا راحت حسینی نے اس مراسلے کو ٹیکس کے خلاف جاری عوامی پرامن کوشش کو سبوتاژ کرنے کی حکومتی کوشش قرار دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ گلگت میں امن و امان قائم ہے اور کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ اگر کسی بھی شخصیت کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو تمام تر ذمہ داری حفیظ الرحمان پر عائد ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬