‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2017 - 20:26
News ID: 432405
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات ریاض کے نقصان میں ہیں جبکہ امریکہ، اسلامی ملکوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کے مال و دولت کو لوٹا جا سکے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق ، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے سعودی حکام کے اعتراف کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ اسلامی ملکوں کا رابطہ، مسلمانوں کے نقصان میں ہے اور ان روابط سے سعودی عرب کی ساکھ متاثر ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ ایک اسلامی ملک کی حیثیت سے اسلامی رویہ اختیار کرے اس لئے کہ علاقے میں وہ امریکہ کے اکسانے پر ہی اقدامات انجام دے رہا ہے -

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کا فیصلہ اسلامی ممالک میں اتحاد کا باعث بنا ہے اور دیگر ممالک بھی فلسطین کی حمایت کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک میں دہشت گردانہ اقدام کے خلاف ہے اس لئے کہ امریکہ کی حمایت سے دہشت گرد گروہ، اسرائیل کے مفادات کے دائرے میں علاقے کے ملکوں کی توانائی ختم کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬