27 December 2017 - 15:54
News ID: 432426
فونت
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی:
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مملکت پاکستان کی ترقی کیلئے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشتگردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان کی ترقی کیلئے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشتگردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گے۔

حجت الاسلام  تقوی نے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، بدقسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے کیلئے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان کو گروہی و لسانی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں، یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا کہ جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سرزمین کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

حجت الاسلام تقوی نے کہا کہ شیعہ سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں، یہی وجہ ہے کہ بدترین دہشتگردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہوسکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چاہے، تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬