27 December 2017 - 15:37
News ID: 432419
فونت
بحرینی عوام نے اپنے بیان میں بحرین کی ظالم حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بحرین مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی ذرائع کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت کی طرف سے 6 نوجوانوں کی سزائے موت کے حکم کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی فوجی عدالت نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرکے بحرین کے 6 بےگناہ نوجوانوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔

بحرین کی فوجی عدالت نے ان افراد کی شہریت بھی سلب کرلی ہےفوجی عدالت نے اسی کیس میں 7 دوسرے افراد کو سات سال قید اور شہریت سلب کرنے کی سزا سنائی ہے۔

بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کو انصاف اور انسانیت کا قتل قراردیتے ہوئے احتجاج شروع کررکھا ہے بحرین کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں جنھیں کچلنے کے لئے بحرینی حکومت طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬