27 December 2017 - 15:38
News ID: 432420
فونت
لبنان کے وزیر خارجہ نے المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر عرب ممالک خاموش نہ ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔
جبران باسیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے کہا کہ عربوں نے ہمیشہ کی طرح خاموشی اختیار کی جس کی وجہ سے ٹرمپ نے القدس پر ایسا فیصلہ کرنے کی جرات کی.

انہوں نے مزید کہا کہ القدس اور مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک کا مؤقف کمزور اور غیرموثر ہے اور اس حوالے سے ان ممالک کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں.

شام کی صورتحال کے حوالے سے لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی مشترکہ مزاحمت نے دونوں ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا.

جبران باسیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم شام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مقصد کے لئے شام کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتے ہیں. /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬