ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے بدھ کی صبح فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بل کی منظوری دے دی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کا اعلان، فلسطین کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش تھی۔
مجلس شورائے اسلامی میں پاس کئے جانے والے اس بل کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کی بھرپور حمایت کرے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے