رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ۲ خودکش دھماکوں میں ۳ صحافیوں سمیت ۴۰افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں پہلاخود کش دھماکہ خبرایجنسی کےقریب ہوا جبکہ کابل میں دوسرےخود کش دھماکےکاہدف ثقافتی مرکزتھا۔
ذرائع کے مطابق دھماکےمیں ہلاک ہونےوالوں میں ۳ صحافی بھی شامل ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق پہلا خودکش دھماکہ برچی کے علاقے میں واقع ایک خبر ایجنسی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں ۳ صحافیوں سمیت ۱۰ افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے فوری بعد کابل میں ہی واقع ایک ثقافی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم مزید ۲۱ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں دھماکوں کے نتیجے میں ۵۰ سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/