29 December 2017 - 16:22
News ID: 432446
فونت
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس استعمال کر رہے ہیں۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے فلسطینی کیمپ العایدہ میں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی نے اپنی رپورٹ کاعنوان" اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں آنسوگیس کا بے تحاشا استمعال " قراردیا ہے۔

رپورٹ میں غرب اردن کے فلسطینی کیمپ العایدہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی افسوسناک صورتحال کا بھی ذکر کیاگیا ہے۔

یہ رپورٹ کیلی فورنیا یونیورسٹی میں انسانی حقو ق کے شعبے نے شائع کی ہے - اس رپورٹ میں وہ تصویریں بھی چھاپی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجی العایدہ کیمپ کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں فلسطینی بچوں پر کس بےدردی کے ساتھ زہریلی گیس پھینک رہے ہیں۔ غرب اردن کے العایدہ کیمپ میں جو ایک مربع کلومیٹر رقبے سے بھی کم زمین پر قائم ہے چھے ہزار سے زائد فلسطینی رہتے ہیں۔

اسی لئے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ کیمپ دنیا کا سب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کیمپ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ رپورٹ میں صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کو بند کردے۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی نے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت جاری کی ہے جب امریکی حکومت ہمیشہ صیہونی حکومت کی سب سے بڑی حامی رہی ہے اور وہ عالمی اداروں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم پر ہونے والی بحث اور قراردادوں کے پاس ہونے کے موقع پر اسرائیل کا ہی ساتھ دیتی ہے اور اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی قرارداد کو ویٹو کردیتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬