29 December 2017 - 16:32
News ID: 432447
فونت
پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کا سیاسی اجتماع سعودی عرب میں ہورہا ہے۔
پاکستان سعودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کا سیاسی اجتماع سعودی عرب میں ہورہا ہے۔

 پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بھی ریاض روانگی متوقع ہے، جبکہ ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب ایک بار پھر ن لیگ کا سیاسی مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں پارٹی قائدین ایک ایک کر کے جمع ہوتے جا رہے ہیں، شہباز شریف کو خصوصی طیارہ بدھ کو ریاض لے گیا تھا، اب سعد رفیق بھی فیملی کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف بھی ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

مشرف دور میں شریف خاندان کی سعودی عرب میں جلا وطنی اور ایک بار پھر ملک میں گھمبیر حالات کے باعث نون لیگ کی قیادت کے دورے پر سیاسی حلقوں کی جانب سے چہ گوئیاں کی جارہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬