31 December 2017 - 18:59
News ID: 432479
فونت
غاصب اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔
فلسطین  حملہ

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی غزہ کے علاقے رفح میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے کیے جانے والے میزائل حملے کے جواب میں اسرائیلی طیاروں نے شعارہنیگیو اور کفرعازا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس سے پہلے حماس کے فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے متنبہ کیا تھا کہ اگر فلسطین  کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو صہیونی بستیوں پر حملے کیے جائیں گے۔

اسرائیلی حکومت مختلف بہانوں سے غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں کو اکثر و بیشتر زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ ادھر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں جس کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

انجمن ہلال احمر نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے ابودیس ٹاؤن میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور آنسو  گیس  کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں سات فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ تیئیس افراد آنسوگیس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔بیت المقدس کے العیزریہ ٹاؤن میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم سے کم ایک فلسطینی زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے زخمی فلسطینیوں  کو لانے کے لیے علاقے میں آنے والی ایمبولینس گاڑیوں پر بھی براہ راست فائرنگ کی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران سولہ فلسطینی شہید اور چار ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران فلسطینی قیدیوں کی انجمن نے بتایا ہے کہ امریکی کے صدر کے غیر قانونی اعلان کے بعد سے فلسطین  کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہوگئے ہیں کم سے کم دو سو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے اغوا کرلیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬