01 January 2018 - 15:01
News ID: 432491
فونت
یمن کی بحریہ اور ساحلی سیکورٹی فورس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جاسوسی کی ایک آبدوز کو یمن کی سمندری حدود میں پکڑلیا ہے
جاسوسی آبدوز / یمن

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، ریمس چھے سو، نوعیت کی یہ اسمارٹ آبدوز امریکی ساخت کی ہے جس سے جاسوسی کے لئے استفادہ کیا جا رہا تھا۔

پانچ سو کلوگرام وزنی اور ساڑھے تین میٹر لمبی یہ اسمارٹ اورگائڈیڈ آبدوز، نہایت حساس صوتی سینسر کی حامل ہے کہ جس کو سمندر میں بارودی سرنگ اور سمندری نقشے کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

یمنی بحریہ اور ساحلی سیکورٹی اہلکاروں نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے اس پورے عرصے میں سعودی اتحاد کے دس جنگی بحری جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے اور یمن کے ساحلون پر کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی امکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬