02 January 2018 - 14:36
News ID: 432499
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے سربراہ :
سید پسند علی رضوی نے کہا کہ باقر النمر کی شہادت نے سعودی عرب کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ۔
سید پسند علی رضوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے شہید باقر النمر کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ باقر النمر کی شہادت نے سعودی عرب کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ شہید باقر النمر کو امت مسلمہ کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد پر شہید کر کے اسلام دشمنی کا کردار ادا کیا گیا، ان کی مظلومانہ شہادت پر امت مسلمہ میں گہرا رنج و غم پایا جاتا ہے، ایک ممتاز عالم دین کو شہید کرنا امت مسلمہ اور انسانی حقوق کے کھلم کھلا قتلام تصور کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف منفی کردار ادا کیا اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا منفی کردار سب کے سامنے عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کی لگام امریکا کے ہاتھ میں ہے اور سعودی حکومت خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے، لیکن شہید باقر النمر کا پاکیزہ خون اپنا اثر دکھائے گا اور جلد سعودی شہنشاہت کا خاتمہ ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬