04 January 2018 - 14:24
News ID: 432521
فونت
نائب ایرانی وزیر داخلہ :
اسماعیل جبار زادہ نے کہا کہ تاریخ ٹرمپ کی توہین آمیز باتوں کو نہیں بھولے گی تاہم ایرانی قوم بھی اس کا جواب مناسب وقت پر دے گی۔
اسماعیل جبار زادہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر داخلہ برائے سیاسی امور نے امریکی صدر کی جانب سے ملک میں حالیہ بدامنی کے واقعات میں ملوث فسادی عناصر کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم ٹرمپ کے توہین آمیز اقدامات کا مناسب وقت پر جواب دے گی۔

اسماعیل جبار زادہ نے کہا کہ ایک ایرانی شہری ہونے کے ناتے ہمیں ایران مخالف امریکی صدر کے حالیہ مؤقف سے افسوس ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہماری نظر میں اللہ تعالی نے ہمارے دشمنوں کو احمقوں کے درمیان سے بنایا ہے اور آج ان بیوقوف دشمنوں کی صف میں ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

نائب ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تاریخ ٹرمپ کی توہین آمیز باتوں کو نہیں بھولے گی تاہم ایرانی قوم بھی اس کا جواب مناسب وقت پر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف بھی بیانات دئے جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ اس معاہدے سے ایران ایٹمی طاقت اور دہشتگرد بنے گا۔ یقینا ٹرمپ کا دہشتگرد کہنے کا مقصد ایرانی قوم کو نشانہ بنانا تھا اور اس کے مطابق ایران خلیج فارس کے خطے کو بدامنی کا شکار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬