04 January 2018 - 15:41
News ID: 432528
فونت
دفاع القدس و آزادی فلسطین سیمینار کے خطباء نے کہا کہ اسرائیل سے اظہار برات کرکے مظلوم فلسیطنیوں سے یکجہتی کر کےعالمی سطح پر واضح پیغام دیں کہ فلسطین کاز کے حوالے سے سب متحد ہیں۔
بیت المقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ "دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں غیر قانونی آباد کاریوں کا نوٹس لے اور بیت المقدس کے مسئلہ پر امریکہ کی اسرائیل کے لئے حمایت درست اقدام نہیں۔

دنیا بھر میں اسرائیل کے ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کریں۔

جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس صیہونی شکنجہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عمومی طور پر انسانیت کے لئے اور خاص طور پر عالم اسلام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا نے کہا مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے، القدس کی آزادی ہر مسلمان کی دینی و ایمانی فریضہ ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماء عثمان موئید نے کہا کہ بیت القدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو متحد کرکے بھرپور جہاد ہونا چاہیئے، مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دنیا بھر میں دہشتگردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، مسلمان حکمران قبلہ اول کی بازیابی کے لئے عملی جدوجہد کریں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے کہا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام اسرائیل سے اظہار برات کرکے مظلوم فلسیطنیوں سے یکجہتی اور صیہونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کریں اور عالمی سطح پر واضح پیغام دیں کہ فلسطین کاز کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬