‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2018 - 12:53
News ID: 432546
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: مسلمانوں کا آپسی اختلاف، لفظی جنگ اور خود خواہی خداوند متعال اور اهل بیت(ع) کو کبیدہ خاطر کرتی ہے ۔
آیت الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ اصفھان میں ہونے والی قران کریم کی نشست میں سوره بقره کی ۱۹۸ ویں کی تفسیر کی ۔

انہوں نے سوره بقره کی ۱۹۸ ویں آیت «لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ ۚ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ ۖ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِنْ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ ۔ ترجمہ : تم پر کوئی مضائقہ نہیں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو، پھر جب تم عرفات سے چلو تو مشعر الحرام (مزدلفہ) کے پاس اللہ کو یاد کرو اور اللہ کو اس طرح یاد کرو جس طرح اس نے تمہاری رہنمائی کی ہے، حالانکہ اس سے پہلے تم راہ گم کیے ہوئے تھے » کی تفسیر میں کہا: میں نے گذشتہ روز حج کے حوالہ کے کچھ باتیں بیان کی تھیں ، نیز قران کریم نے حاجی کے سلسلہ میں فرمایا کہ اگر کسی نے مقبول حج کیا تو خدا کی مغفرت و بخشش اس کے شامل حال ہوگی اور وہ راہ الھی کی جانب گامزن ہوگا ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یاد دہانی کی: حج کی عجیب و غریب خصوصیتیں ہیں مگر ہر کوئی اپنی توانائی کے بقدر ہی اس خصویت کو سمجھ پاتا ہے ، عرفات میں بہت سارے جاذبہ موجود ہیں کہ جس جانب بہت کم توجہ کی جاتی ہے ، دعائے عرفہ بھی انہیں جاذبوں میں سے ایک ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے مزید کہا: شیخ عباس قمی نے کتاب مفاتیح الجنان میں کئی گراں قدر دعائیں تحریر کی ہیں کہ دعائے کمیل ان میں سے ایک ہے ، دعائے کمیل کی تلاوت انسان کو الھی معنویت کی راہ میں قدم بڑھانے میں مددگار ہے ، دوسری دعا ، دعائے ابوحمزہ ثمالی ہے کہ خداوند متعال کی عنایتوں سے ہر سال اسے ماہ مبارک رمضان میں پڑھا جاتا ہے اور دعائے عرفہ بھی انہیں دعاوں میں سے ایک ہے ۔

انہوں ںے بیان کیا: مکہ اور مشعرالحرام جانا اور وہاں دعائیں پڑھنا ، توفیق الھی کا نیاز مند ہے ، انسان اگر ایک گھنٹے بھی مشعرالحرام میں رہے تو وہاں فقط و فقط خداوند متعال سے گفتگو کرے ، وہ چیز جس کی جانب ہمیں نماز پنجگانہ میں متوجہ رہنا چاہئے وہ اللہ کی جانب توجہ اور اس سے گفتگو ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ کہتے ہوئے اسلامی معاشرہ کے اختلافات امام زمانہ(عج) کو پسند نہیں ہیں یاد دہانی کی: نظام جمھوری اسلامی ایران شجرہ طیبہ ہے لہذا ہم پورا پورا دھیان رکھیں کہ اس شجرہ طیبہ کو کسی قسم نقصان نہ پہونچے ۔

انہوں نے مزید کہا: اهل بیت(ع) کی روایتیں اور سیرتیں مسلمانوں میں اتحاد ، ہمدلی اور گذشت کی بیان گر ہیں ، جو چیز خداوند اور اهل بیت(ع) کو کبیدہ خاطر کرتی ہے وہ مسلمانوں کا آپسی اختلاف، لفظی جنگ اور مسلمانوں کی خود خواہی ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ معصومین(ع) کے مختلف طرح کے افراد پہونچتے تھے، بعض صلہ رحم کی وجہ سے خوشحال تو بعض مالی اختلافات کی وجہ سے کبیدہ خاطر تھے ، ابو بصیر کہتے ہیں کہ میں حضرت امام جعفر صادق(ع) کی خدمت میں پہونچا تو حضرت نے فرمایا کہ مجھے کچھ رقم دو تاکہ میں دو مسلمان کے اختلاف کو ختم کرسکوں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬