09 January 2018 - 16:14
News ID: 432576
فونت
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ درجنوں سعودی شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو الحائر جیل منتقل کرنے کے دوران جیل میں مسلح جھڑپوں میں ۳ سعودی شہزادوں سمیت ۱۰ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سعودی شہزادہ ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ ولید بن طلال اور ترکی بن عبداللہ  سمیت 60 سعودی  شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو سنیچر کے روز الحائر جیل منتقل کیا گیا جہاں ہونے والی جھڑپوں میں ۳ سعودی شہزادے اور ۷ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جیل میں ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے الحائر جیل کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا اور وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے سیاسی اختلافات کے تحت کرپشن کے الزامات میں کئی شہزادوں اور وزراء کو گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد بعض شہزادوں کو ڈیل کے بعد رہا کر دیا۔ آزاد ہونے والوں میں سابق بادشاہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ بھی شامل ہیں۔

ولیعہد محمد بن سلمان نے شہزادہ ولید بن طلال سے بھی آزادی کے بدلے 6 ارب ڈالر کی رشوت طلب کررکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال اور ریاض کے سابق امیر شہزادہ  ترکی بن عبداللہ اور بعض دیگر شہزادوں اور حکام رشوت دینے سے ابھی تک انکار کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬