رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ ولید بن طلال اور ترکی بن عبداللہ سمیت 60 سعودی شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو سنیچر کے روز الحائر جیل منتقل کیا گیا جہاں ہونے والی جھڑپوں میں ۳ سعودی شہزادے اور ۷ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
جیل میں ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے الحائر جیل کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا اور وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے سیاسی اختلافات کے تحت کرپشن کے الزامات میں کئی شہزادوں اور وزراء کو گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد بعض شہزادوں کو ڈیل کے بعد رہا کر دیا۔ آزاد ہونے والوں میں سابق بادشاہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ بھی شامل ہیں۔
ولیعہد محمد بن سلمان نے شہزادہ ولید بن طلال سے بھی آزادی کے بدلے 6 ارب ڈالر کی رشوت طلب کررکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال اور ریاض کے سابق امیر شہزادہ ترکی بن عبداللہ اور بعض دیگر شہزادوں اور حکام رشوت دینے سے ابھی تک انکار کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/