09 January 2018 - 16:51
News ID: 432579
فونت
علی اکبر صالحی :
ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ایک گفت و گو میں امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے منفی نتائج پر انتباہ کیا ہے۔
 علی اکبر صالحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کے ساتھ ایک گفت و گو میں امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے منفی نتائج پر انتباہ کیا ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اور ممکنہ علیحدگی کے خطرات پر انتباہ کیا۔

صالحی نے واضح طور پر کہہ دیا کہ جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران مخصوص فیصلے کرنے پر تیار رہے گا جس سے ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے درمیان موجود تعاون متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو ۹۰ روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۷ کو جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کانگریس پر چھوڑ دیا۔

اب ۹۰ دن کا اختتام قریب ہے اور امریکی صدر کو جنوری کے اوسط تک ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کی توثیق کرنا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬