10 January 2018 - 20:13
News ID: 433587
فونت
ایران میں حالیہ ہنگاموں کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت پسندانہ قرارداد کی تہران نے مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے بعض شہروں میں پچھلے دنوں ہوئے کچھ ہنگاموں اور بلوؤں کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی مداخلت پسندانہ قرارداد کے ردعمل میں کہا کہ امریکی ۔

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے بعض شہروں میں حالیہ ہنگاموں کی حمایت میں آزادی بیان کے نام پر ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔

اس بل یا قرارداد میں امریکی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے استفادہ کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کے لئے امریکا کے غیر دانشمندانہ، منطق سے عاری اور عالمی قوانین کے منافی اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی قراردادوں کی منظوری اور ایرانی عوام کے خلاف امریکی حکومت کے مخاصمانہ بیانات اور اقدامات کی انجام دہی ایک ناکام پالیسی ہے ۔

انہوں نے امریکی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام امریکا کی اس طرح کی دوہری پالیسیوں اور مخاصمانہ اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا مناسب جواب دیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬