11 January 2018 - 14:35
News ID: 433591
فونت
شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے ‏اپنے بیان سے اسلام دشمنی کا کھلے عام مظاھرہ ‏کیا ہے ۔
وقف بورڈ کے چئرمین وسیم رضوی وسیم رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و طلاب ھند حوزہ علمیہ قم نے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کے خرافاتی بیان کیخلاف جاری کردہ مذمتی بیانیہ میں تاکید کی : ‌‏وسیم رضوی نے اسلام دشمنی کا کھلے عام مظاھرہ ‏کیا ہے ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالی

قال اللہ سبحانہ: فَلَوْ لا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَ لِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُون

دینی مدارس وہ عظیم دینی درسگاہیں ہیں کہ جس کی آغوش میں بڑے بڑے اور عظیم رہنمائے انسانیت پروان چڑھے ، اسی کے ‏مشعل ہدایت اور نورانیت سے  آج کے اس پر تشدد ماحول میں بھی انسانیت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ، دینی مدارس وہ ‏مقدس مقامات ہیں ‏جہاں پر دین کے اصول و فروع کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور جہاں سے  اخوت ، برادری، مذھبی ھماھنگی اور ‏پیروان دیگر ادیان و مذاھب کی تعلیم  دی جاتی ہے نیز دین اسلام کی بقا دینی درسگاہوں سے  وابستہ ہے ۔ ‏اپنے ناجائز سیاسی فوائد کے ‏حصول کیلئے ایسے مقدس مقامات پر جھوٹے ، بے بنیاد اور رقیق الزامات لگانے والے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی نے ‏اپنی اسلام دشمنی کا کھلےعام مظاھرہ ‏کیا ہے ۔ ہم مجمع علماو طلاب ہند حوزہ علمیہ قم وسیم رضوی کے اس نازیبا بیان کی شدید مذمت ‏کرتے ہوئے ان سے اظہار برائت کرتے ہیں اور ھندوستان کے مسلمانوں اور مومنین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے دینی اور سماجی ‏رسومات اور پروگرام میں وسیم رضوی کی رفت و آمد ‏پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپنی دینی ذمہ داری اور فرض کی ادائیگی کریں ۔ و ‏السلام علیکم و رحمۃ اللہ ‏

‏11 جنوری 2018 عیسوی

مجمع علما و طلاب ہند

حوزہ علمیہ قم ایران

/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬