11 January 2018 - 16:32
News ID: 433594
فونت
زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قاتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ہفتہ ناموس زینب منایا جائے گا ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے اندھوناک واقعے نے ساری پاکستانی قوم کے ضمیرکو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ، ہمارا معاشرہ کس قدر پستی کا شکار ہو چکا ہےکہ معصوم پھول جیسی بچیوں کو مسل کر پھینک دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا ۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے زینب کے سفاک قاتل کو قذافی اسٹیڈیم میں سرعام پھانسی دی جائے اور پوری دنیا کو لائیو کوریج دکھائی جائے  تاکہ مجرم نشان عبرت قرار پائے، زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قاتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ہفتہ ناموس زینب منایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ زینب کو جس درندگی اور وہشت گری کا نشانہ بنایا گیا اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسی قانون سازی یقینی بنائیں جس سے ایسے سفاک درندوں کو طوری فور پر نشان عبرت بنایا جاسکے تاکہ ایسے سنگین واقعات میں کمی واقع ہو، یقیناً ملک بھر میں ایسے درجنوں واقعات روز انہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں لیکن مجرموں کوسزانا ملنے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین معصوم زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برار کی شریک ہے، انشاء اللہ جمعہ 12تا 18جنوری ملک بھر میں ہفتہ ناموس زینب منایاجائے گا، جس کے تحت احتجاجی اجتماعات ، چراغاں اور تعزیتی تقاریب منعقد ہوں گی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان اور عہدیدان اپنے اپنے اضلاع میں پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬