11 January 2018 - 16:47
News ID: 433601
فونت
حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے پر سعودی شہزادہ عبد اللہ بن سعود بن محمد کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا۔
سعودی شہزادہ ہلاک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا نے رپورٹ پیش کی ہے کہ سعودی شہزادہ عبداللہ بن سعود بن محمد میری ٹائم اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ تھے تاہم اب ان کی جگہ ایک ملٹری آفیسر کو عہدہ دیا گیا ہے۔

برطرف سعودی شہزادہ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات میں شہزادوں کی گرفتاری پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

آڈیو میں شہزادے  کا کہنا تھا کہ کرپشن الزامات میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے لیے بیان کی گئیں وجوہات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سعودی حکومت نے سیاسی وجوہات کی بناء پرکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت کریک ڈاون کرتے ہوئے شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزراء  اور درجنوں سابق وزرا اور اہم شخصیات کو گرفتار کرلیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬