
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں ۴۱ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
غزہ پٹی کے رہائشیوں نے جمعہ کے روز گمنام سپاہی نامی اسکوائر میں جمع ہو کرقدس کے بارے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور فلسطینی انتظامیہ اور پی ایل او سے غاصبوں کے ساتھ سکیورٹی ہم آہنگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ قدس کی حمایت کیلئے عملی اقدام کریں۔
واضح رہے کہ ۶ دسمبر ۲۰۱۷ کو مقبوضہ فلسطین میں ٹرمپ کی جانب سے قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پراعلان کے بعد سے حالات کشیدہ ہو گئے اور فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا کہ جس میں اب تک ۲۱ فلسطینی شہید،ہزاروں زخمی اور۵۰۰ سے زائد گرفتار ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/