16 January 2018 - 22:02
News ID: 433665
فونت
مولانا محمد عباس انصاری :
جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے غاصب صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کے ہندوستان آمد پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین عباس انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر اتحاد المسلمین تنظیم کے سربراہ اور سینئیر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ چنگیز وقت نتن یاہو کی ہندوستان آمد اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دونوں ممالک مسلمانوں کے سخت ترین دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی ہندوستان آمد مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے۔

مولانا عباس انصاری نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے اور مسلمانان عالم کسی بھی صورت میں اس کو ملک تسلیم نہیں کرسکتے ہیں۔

مولانا عباس انصاری نے کہا نتن یاہو نے چنگیز خان کی روایت اپناتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو یا تو بے دردی سے شہید کیا یا پھر قیدخانوں میں بند رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کا دوست ہے جو اس بات کا کھلم کھلا اعلان ہے کہ دونوں ممالک مسلمانوں کے مخالف ہیں۔

مولانا عباس انصاری نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے نقش پر چل کر کشمیر میں تاناشاہیت، چنگیزیت اور بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم کا ہندوستان آنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مولانا انصاری نے بھارتی فوجی سربراہ راوت کے حالیہ بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سربراہ کا کشمیر مخالف بیان ناقابل برداشت ہے، جس پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک عمل ہے۔

مولانا محمد عباس انصاری نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے کہنے پر مسلمانوں کے مدرسوں اسکولوں اور مسجدوں کو بند کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی نام نہاد اور مفاد پرست مسلمان ان کے تصاویر میں رنگ بھر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مدرسوں اسکولوں اور مسجدوں میں کسی کی دخل اندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو اس پر سیاست کرنے کی اجازت دی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬