17 January 2018 - 12:53
News ID: 434666
فونت
حجت الاسلام مبارک موسوی :
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شریف برادران کی قاتل حکومت کی جعلی اقتدار اور جعلی جمہوریت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اگر حکومت کی جانب سے غیر جمہوری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکن جیل بھر تحریک کیلئے تیار ہیں۔
حجت الاسلام سید مبارک موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مبارک موسوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے لاہور کی مال روڈ پر ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، کارکنان اور خواتین ونگ کی شرکت بھی یقینی ہو گی، حصول انصاف کیلئے شہداء ماڈل ٹاؤن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، ماڈل ٹاؤن میں 14 بیگناہ افراد کو قتل کیا گیا ان قتلوں کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج شریف برادران کی قاتل حکومت کی جعلی اقتدار اور جعلی جمہوریت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اگر حکومت کی جانب سے غیر جمہوری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تو تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکن جیل بھر تحریک کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر علامہ حسن ہمدانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬