19 January 2018 - 10:41
News ID: 434694
فونت
کمال خرازی :
ایران کی خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ شام میں امریکہ کی موجودگی سے نہ صرف امن کے لئے مدد نہیں ملے گی بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسے غیرقانونی سمجھتا ہے۔
ڈاکٹر کمال خرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی موجودگی سے نہ صرف امن کے لئے مدد نہیں ملے گی بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اسے غیرقانونی سمجھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے دمشق میں شام کے وزیر قومی مصالحتی امور علی حیدر کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ امریکہ فی الفور شامی سرزمین نکل جائے۔

خرازی نے کہا کہ امریکی کی جانب سے شام کے خلاف مداخلت بند ہونی چاہیے اور یہ حق شامی عوام کا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، شامی فریقین کو ایک دوسرے کے درمیان مذاکرات کرنے دے جس کا مقصد امن کا قیام اور اندرونی مشکلات کو ختم کرنا ہے۔

کمال خرازی نے کہا کہ شامی محکمہ قومی مصالحتی امور ملک کے مختلف قومی گروہوں اور قبائل کے درمیان مصالحتی عمل چلانے کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لئے اب تک اچھی کوششیں ہوئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬