21 January 2018 - 23:38
News ID: 434729
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے اس بحران کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے اس بحران کے حل کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں تعیینات ایرانی سفیر محسن محمدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیئے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔

اس موقع پر انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے اپنے ملک سے بے دخل ہونے والے مہاجرین کی مشکلات اور خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب ان کے مشکلات جڑ سے حل نہیں ہوئیں تو مستقبل میں ان کے اپنے ملکی کی واپسی کے عمل میں شدید مشکلات در پیش ہوں گی۔

ایرانی سفارت کار نے مزید کہا کہ روہنگیا مسلمان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے ملک میں واپس جانے سے خوف زدہ ہیں۔

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمان مہاجرین کی تشویش ناک صورت حال کے بارے میں کہا کہ ان مہاجرین کے لئے موسم سرما میں گرم کپڑے اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬