23 January 2018 - 17:11
News ID: 434746
فونت
جنرل سید یحیی رحیم صفوی :
فوجی امور کے مشیر نے بیان کیا کہ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا اور سعودی عرب کو یمن میں شکست ہو گی۔
 سید یحیی رحیم صفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ داعش کو براہ راست امریکہ نے بنایا اور اسرائیل،سعودی عرب،ترکی،امارات اور اردن نے اس کی حمایت کی تاہم ایران اور روس کے تعاون اور عراق و شام کی جدوجہد اور کاوشوں کے نتیجے میں داعش کو شکست ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کل رات ایران کے ٹیلیویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے  شمالی شام میں امریکہ کی جانب سے 30 ہزار فوج تشکیل دینے کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ حظے میں اپنے مفادات کیلئے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ہمیشہ سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کہا کہ امریکہ اور صہیونی، مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے یمن پر سعودی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا اور سعودی عرب کو یمن میں شکست ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی قیادت میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے 30 ہزار افراد پر مشتمل سرحدی سکیورٹی فورس شام کے زیر کنٹرول کردوں کے علاقے میں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬