28 January 2018 - 15:09
News ID: 434804
فونت
لبنان کے اہل سنت عالم دین :
لبنان اتحاد و اصلاح تحریک کے سربراہ نے صیہونی ناجائز حکومت کے ساتھ تعلقات کو عادی کرنے کو شہدا کے خون کی توہین جانا ہے ۔
شیخ ماهر عبدالرزاق

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان اسلامی توحید تحریک کے جنرل سیکریٹری شیخ بلال شعبان نے لبنان اتحاد و اصلاح تحریک کے سربراہ شیخ ماهر عبدالرزاق سے ملاقات کی اور ملک کی اندروی و بیرونی حالیہ تبدیلی پر تبادل نظر کیا ۔

شیخ ماهر عبدالرزاق نے اس ملاقات میں لبنان کے اندرونی امور میں امریکا کی مداخلت کی شدید تنقید کی اور کہا : لبنان میں ایک امریکی حکام کا استقبال ہونا اور اس کو اس ملک کے بینکی امور میں مداخلت کی اجازت دینا ایک غلط و نادرست اقدام ہے جو لبنان کی حاکمیت پر حملہ ہے ۔

انہوں نے مزاحمت فرنٹ پر امریکی الزام تراشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس امریکی حکام کی طرف سے مزاحمت فرنٹ کے خلاف بے بنیاد و باطل الزام لبنان قوم کے خلاف روشن توہین ہے ۔ ہم لوگ مزاحمت فرنٹ اور اس کے مجاہدین پر فخر کرتے ہیں اور اس مزاحمت فرنٹ پر حملہ کو لبنان قوم کے مختلف طبقہ پر حملہ جانتے ہیں ۔

لبنان کے مشہور و معروف اہل سنت عالم دین نے لبنانی شہدا کے خون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت کے ساتھ مختلف میدان میں عادی روابط قائم کرنے کی سیاست کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور دشن کے ساتھ کسی بھی طرح کی تعاون یا عادی رابطہ قائم کرنے کو لبنانی عوام کی عزت اور شہدا کے خون سے غداری جانتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے خون سے لبنان کے دشمن سے حفاظت کی ہے ۔

انہوں نے تمام میڈیہ کو صیہونی ناجائز حکومت کے ساتھ ہر قسم کی عادی رابطہ کی مخالفت کی دعوت دی ہے اور اظہار کیا ہے : تمام سیاسی و عوامی پارٹیز سے اپیل ہے کہ اس مسئلہ کے خلاف اتحادی موقف اپنائیں اور مزاحمت فرنٹ کی عزت و حاکمیت و کامیابی کی حفاظت کریں اور ان دشمنوں کی سازش پر کامیابی حاصل کریں ۔

لبنان اتحاد و اصلاح تحریک کے سربراہ نے فلسطین کی آزادی کو عمدہ مسائل کے حل کا راستہ جانا ہے اور بیان کیا : ہم لوگ امریکا کے صدر جمہور کی طرف سے قدس کے سلسلہ میں حالیہ تقریر و فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ قدس کا مسئلہ صرف اس سرزمین کی آزادی پر ہی ختم ہوگا ۔ فلسطین عربوں اور مسلمانوں کا دل و جان ہے اور یقین و اطمینان رکھتے ہیں کہ یہ سرزمین آزاد ہوگا اور اس کے حق دار تک پہوچے گا ۔

شیخ ماهر عبدالرزاق نے امریکی صدر جمہور کی طرف سے غیر انسانی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : امریکی صدر جمہور کی طرف سے فلسطین قوم کو بھوک کی دھمکی دینا فلسطینیوں اور مزاحمت فرنٹ کو اپنے عزم سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا ہے : عرب کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کی مال و اسلحہ سے حمایت کریں تا کہ امریکی و صیہونی ناجائز حکومت کی سازش سے مقابلہ کر سکیں ۔

لبنان اتحاد و اصلاح تحریک کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ قدس فلسطین کی ابدی دارالحکومت ہے ، عرب کے بادشاہوں سے اپیل کی جائے کہ یمن و بحرین اور شام کے خلاف جنگ کو روکے اور فلسطین قوم کی اس سرزمین کی آزادی تک مزاحمت کی حمایت کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬