30 January 2018 - 18:41
News ID: 434832
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے شہدائے شکارپور کی تیسری برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا اور چک ، عبدو، کھاہی، وزیر آباد اور ماکا میں مومنین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔

شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس کے تاریخی اجتماع کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔ اس عظیم اجتماع کے موقع پرسندہ کے حکمرانوں سے قوم اور وارثان شہداء یہ سوال کریں گے کہ تین سال گذر گئے مگر آج تک سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے کیوں؟

انہوں نے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر 29 جنوری کو پیدل قافلے نکلیں گے جو شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ برسی کی مرکزی تقریب سے قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری، استاد العلماء حجت الاسلام حیدر علی جوادی، حجت الاسلام محمد امین شہیدی، معروف نوحہ خوان علی صفدر، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬