30 January 2018 - 19:01
News ID: 434835
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ الیکشن غلامان رسول اور غلامان امریکہ کے درمیان ہوگا ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن فری پاکستان کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہیں، پاکستان کو خوددار اور خود مختار ملک بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان میں پورنوگرافی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بااثر شخصیات کو پکڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف نظام مصطفے (ص) کی حکمرانی قائم کرنا ہے، امریکی غلامی سے نجات کے لئے خودداری اور خود انحصاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، غلامان امریکہ کو آئندہ الیکشن میں شکست فاش دیں گے، 2018 کے دوران سیاست کے رنگ ڈھنگ بدل جائیں گے، عدالتی فعالیت کیلئے چیف جسٹس کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے، نواز شریف کی چیخ و پکار ووٹ کے تقدس نہیں سزاؤں سے بچنے کیلئے ہے، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، ن لیگی حکومت نے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا، اہلسنت متحد ہو کر انتخابی میدان میں اتریں گے، آئندہ الیکشن غلامان رسول اور غلامان امریکہ کے درمیان ہوگا، نواز شریف عوام کو عدلیہ کیخلاف اکسا کر ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ موجودہ فراڈ جمہوریت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار حکمران اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے، غریب عوام کو تعلیم، علاج اور سوشل سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں حالانکہ عوام کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، پوری حکومتی مشینری عوامی مسائل سے غافل ہو کر نواز شریف کے دفاع میں مصروف ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬