30 January 2018 - 20:57
News ID: 434837
فونت
امریکی سیاستدان :
مایلز ہینگ نے کہا کہ امریکہ کانگریس ایران کے ساتھ دشمنی کو ہوا دینا چاہتی ہے جبکہ کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ ایران کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے۔
امریکہ کانگریس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے سابق نامزد امیدوار مایلز ہینگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے رویے اور جھوٹے بیانات کو دیکھ ہوئے یہ بات قابل حیرت نہیں ہے کہ دنیا یمن سے متعلق ایران مخالف امریکی شواہد کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ کو دیکھ کر عالمی برادری بھی یمن میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کے شواہد کو بھی مشکوک سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ کولین پاول بھی عراق میں مہلک ھتھیاروں کے حوالے سے غیریقینی اور ڈرامائی شواہد دیکھاتے تھے اور اب لگ رہا ہے کہ سلامتی کونسل کے موجودہ رکن ممالک ٹرمپ انتظامیہ کے شواہد کو بھی شک کی نگاہ سے دکھیں گے۔

مایلز ہینگ جو امریکی ریاست میری لینڈ سے کانگریس کے انتخابات کے لئے نامزد ہوتے تھے، سے پوچھا گیا کہ امریکہ کس حد تک اپنے یمن سے متعلق ایران مخالف اپنے دعووں کو سط ثابت کرسکتا ہے تو انہوں نے بتایا کہ امریکہ واحد عالمی طاقت ہے کہ ایران مخالف دوسروں کے دعووں کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کانگریس ایران کے ساتھ دشمنی کو ہوا دینا چاہتی ہے جبکہ کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ ایران کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے۔

امریکی سیاستدان نے کہا کہ امریکہ میں صہیونی اور اسرائیلی لابی سرگرم ہیں جن کا اصل مقصد کے ساتھ تناو اور اختلافات میں اضافہ کرنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬