30 January 2018 - 21:34
News ID: 434840
فونت
کمال خرازی :
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا : جوہری معاہدہ دوسرے فریق کی پاسداری تک ہم اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے ۔
ڈاکٹر کمال خرازی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ جب تک دوسرے فریق اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے تب تک ایران بھی اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین کمال خرازی نے گزشتہ روز ایران میں تعینات ناروے کے سفیر لارس نور ڈروم کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی اہم پالیسی علاقائی امن اور استحکام قائم کرنا ہے۔ عراق اور شام میں ایران کی موجودگی کا مقصد دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا اور ہمسایہ ممالک کی سیکورٹی فراہم کرنا تھا۔

خرازی نے کہا کہ جب تک یورپ جوہری معاہدے پر قائم اور اپنی اقتصادی سرگرمیاں جاری رہے تب تک ایران بھی اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔

نور ڈروم نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا ملک اور یورپ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے لہذا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کے خلاف دباؤں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ مشترکہ پروگراموں کی پیشرفت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬