01 February 2018 - 19:23
News ID: 434863
فونت
ترجمان روسی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ شام سے موصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے بعد جھڑپوں میں انسانی جاںوں کے ضیاع کی تعداد میں چند گنا اضافہ ہوا ہے ۔
روسی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان روسی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی طرح شام کی خود مختاری اور سالمیت پر زور دیتے ہوئے شامی عوامی کی حمایت کرتے ہیں جن کو اپنے مستقبل پر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شام کی حمایت جاری رہے گی اور ہمارے اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے موصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے بعد جھڑپوں میں انسانی جاںوں کے ضیاع کی تعداد میں چند گنا اضافہ ہوا ہے لہذا ہم ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ روس، ان کُرد سیاستدانوں کے حالیہ بیانات پر غور کر رہا ہے جنہوں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ روس، شامی حکومت کے ساتھ ہونے کے باوجود ترکی کی جارحیت پر آنکھ بند کی ہے اور کردوں سے غداری کررہا ہے۔

ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس یہ بات واضح کرنا چاہتا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں اس کی ذمہ دار روس نہیں اور نہ ہی ان علاقوں پر شامی حکومت کے دوبارہ کنٹرول کرنے کی راہ میں موجود رکاوٹوں کا ہم جوابدہ ہیں۔

یاد رہے کہ ترک فوج نے شام کے کُرد اکثریتی علاقے عفرین میں زیتون کی شاخ نامی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب شام نے اپنی سرزمین پر ترک فوج کی کی جانب سے دراندازی کی شدید مذمت کی ہے جبکہ روس نے بھی ترک آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬