02 February 2018 - 11:19
News ID: 434866
فونت
میجر جنرل محمد باقری :
جنرل محمد باقری نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی قوم اور دنیا کے تمام علاقوں میں انقلاب کے حامیوں کو مبارکباد پیش کی ۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپہ سالار میجر جنرل محمد باقری نے عشرہ فجر کی آمد اور اسلامی انقلاب کی  ۳۹ ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی مسلح افواج خطے میں امریکہ اور صہیونیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہم ہرگز دشمنوں کو ایران کے دفاعی اور میزائلی نظام کے قریب آنے نہیں دیں گے۔

جنرل باقری نے کہا کہ خطے میں امریکہ، ناجائز صہیونی حکومت اور ان کے علاقائی اورغیرعلاقائی ھمنواوں کی جانب سے ایران کی دفاعی طاقت کے خلاف سازش اور دشمنی پر ہماری کڑی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم فروری کا دن بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی ۱۵ سال جلاوطنی کے بعد ایران واپسی کا دن ہے اور اسی روز سے انقلاب کی فتح تک عشرہ فجر منایا جاتا جسے یقینا ایک تاریخی اور مبارک واقعہ کے طور پر زندہ رہے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کے بعد اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کی عالمی شیطانی قوتوں بشمول امریکی سازشیں دم توڑ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی آواز تمام دنیا میں گونج اٹھی، 1979 میں شہنشاہی نظام کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی سورج طلوع ہوئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رح)، شہدائے انقلاب، مقدس مقامات کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں اور گزشتہ 40 سال سے وطن عزیز کی سلامتی کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات اوررہنمائی کی پیروی کرتے ہوئے خطے اور دنیا میں ایرانی قوم کے دشمنوں اور ان کی شیطانی سازشوں کو ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬