04 February 2018 - 15:32
News ID: 434898
فونت
قطر کے وزیر دفاع :
خالد بن محمد العطیہ نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ تھا جسے قطر نے بر وقت ناکام بنادیا ۔
قطر کے وزیر دفاع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع نے خالد بن محمد العطیہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں قطر کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ناپاک عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا قطر پر فوجی حملے کا ناپاک ارادہ تھا جسے قطر نے بر وقت ناکام بنادیا ۔

قطری وزیردفاع  خالد بن محمد العطیہ کا کہنا تھا کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے  حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

قطری وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬