غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں القسام بریگیڈ کے ایک مجاہد احمد جرار کی شہادت کی خبر کے اعلان کے بعد غرب اردن کے شمال میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شدّت اختیار کر گئی ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمال میں واقع بیت ایل میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اوران کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کئے جانے کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی مجاہد کی شہادت کے بعد رام اللہ کے فلسطینیوں نے بیت ایل کی طرف مارچ کیا۔
جہاد اسلامی فلسطین نے بھی صیہونیوں کے اس اقدام کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمد نصر جرار کی شہادت کو صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں اس شہید کی ایک کامیابی قرار دیا ہے۔
یہ فلسطینی مجاہد منگل کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے