08 February 2018 - 16:22
News ID: 434949
فونت
ایڈمیرل علی شمخانی :
اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ آج امریکہ اپنی جارحانہ سیکورٹی پالیسی میں ایران کو اپنے لئے ایک رکاوٹ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ خطے میں اپنے ناجائز مفادات کو حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔
ایڈمیرل علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے جمعرات کے روز اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے محکمہ انٹیلی جنس کے اعلی حکام اور اہلکاروں کی مشترکہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی میدان میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی قابل قدر کامیابیاں انقلابی افکار اور اقدار کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مثالی کارکردگی، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے استعمال انقلابی طرز فکر اور اقدار کی بنیاد پر ہے جس کی وجہ سے آج ایران کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس محاذ میں قابل قدر کامیابیاں ملتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کے 40ویں سال میں داخل ہورہے ہیں جبکہ ایران کی فتوحات اور سربلندی جاری اور دوسری طرف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی اور شکست کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایڈمیرل شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس اسلامی انقلاب کی پیداوار ہیں اور اس لحاظ سے دوسرے ریاستی اداروں سے اس کی اہمیت زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج دنیا کے مختلف ممالک دہشتگردی کے سامنے بے بس ہوئے اور بعض تو اپنے ملکوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے طاقتور سیکورٹی اور انٹیلجنس اداروں اور ان کی بے مثال صلاحیت کی بدولت گزشتہ 40 سال سے بحران پر بخونی قابو پایا ہے۔

ایڈمیرل شمخانی نے بتایا کہ نوجوان نسل میں ملک نظام اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے امید کو فروغ دینا ریاست کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ آج دشمنوں کا اصل مقصد ملک میں مایوسی پھیلانا اور خطرات کو ملک میں لانا اور وطن عزیز ایران کے طاقت کے ذرائع کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ اپنی جارحانہ سیکورٹی پالیسی میں ایران کو اپنے لئے ایک رکاوٹ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ خطے میں اپنے ناجائز مفادات کو حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔

علی شمخانی نے مزید کہا کہ لہذا امریکہ، ایران کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گا جیسا کہ وہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتا ہے، اعصابی جنگ کو ہوا دے رہا ہے اور دہشتگردوں کو ایران کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نئے حکمران عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اور انسانیت کی تباہی کی راہ پر گامزن ہیں۔ لہذا اس جیسے دشمن جن کا مقصد ہی دنیا میں تشدد اور انتہاپسندی کو پھیلانا ہے، ہوشیار اور آمادہ رہنا ناگزیر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬