رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاؤس انچولی میں حجت الاسلام صادق جعفری کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شیعہ نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو عمران خان پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب یہی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے، عمران خان ڈیرہ کے لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان، جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون بہایا جائے۔
اجلاس میں مبشر حسن، مولانا نشان حیدر، میر تقی ظفر سمت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بروز جمعہ شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جس میں علما کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰