‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2018 - 13:07
News ID: 434971
فونت
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی:
حوزه علمیہ قم کے معروف استاد نے تاکید کی کہ جو لوگ مکتب اہل بیت علیھم السلام کے تربیت یافتہ ہیں انہیں کوئی بھی چیز یاد الھی سے غافل نہیں کرسکتی ۔
 حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مؤمنی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم کے برجستہ استاد حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مؤمنی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مسجد امام حسن مجتبی(ع) قم میں منعقد مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بے نظمی، انسان کے اندر شیطان کے گھسنے کا راستہ ہے ، اگر انسان اپنی زندگی میں بے نظم اور کاہل ہوگا تو معنوی اور مادی ترقی کی توانائی کھو دے گا ۔

حوزه علمیہ قم کے معروف استاد نے مزید کہا: انسانوں کی ناکامی کے اہم اسباب یہ کہ انسان اپنی حیات میں منظم نہیں ہے اور دوسرے یہ کہ اپنے کام کو دوسروں کی گردن پر ڈال دیتا ہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: حضرت امام صادق(ع) سے دریافت کیا گیا کہ آپ کے کاموں کی بنیاد کیا ہے  ہیں تو حضرت(ع) نے فرمایا کہ میرے کاموں کی چار اصلیں ہیں ، ایک یہ میں اس بات سے بخوبی آشنا ہوں کہ میرا کام کوئی اور انجام نہیں دے گا لہذا خود اسے انجام دینے کی کوشش کرتا ہوں ، دوسرے یہ کہ اس بات سے واقف ہوں کہ خدا میرے اعمال سے آگاہ ہے تو ہمیں ناشائستہ کام کرنے میں شرم آتی ہے اور اس سے پرھیز کرتا ہوں ، تیسرے جانتا ہوں کہ میری روزی کسی اور کو نہ ملے گی تو مطمئن رہتا ہوں اور چوتھے یہ جانتا ہوں کہ میری زندگی کا آخر موت ہے تو اس کے لئے آمادہ رہتا ہوں ۔

انہوں نے حضرت امام صادق(ع) کی پہلی اصل و بنیاد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسان اپنے معنوی اور مادی اعمال میں خود پر بھروسہ کرے ، انسان اپنی عبادتوں خصوصا نماز پنجگانہ کی بہ نسبت سستی نہ کرے کیوں کہ روایتوں میں موجود ہے کہ بغیر نماز کے کوئی بھی عمل قبول نہ ہوگا ۔

حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے دوسری اصل کے سلسلے میں کہا: اگر انسان کو یقین ہوجائے کہ اس کا رزق معین ہے تو یقینا ہر میدان میں چاہئے وہ مادی ہو یا معنوی جیسے شادی بیاہ ، درآمد ، ملازمت ، پیسہ کوڑی ، خودر و خوراک وغیرہ وغیرہ کے سلسلے میں لغزش کا شکار نہ ہوگا بلکہ اطمینان قلب کے ساتھ خدا کی بندگی کرے گا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان ہر لمحہ خدا کو حاضر و ناظر جانے کہا : انسان جب مصیبتوں میں مبتلاء ہوتا ہے یا خوشیوں کے لمحات میں ہوتا ہے تو خدا کو بھول بیٹھتا ہے ، خدا کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انسان ہر لمحہ موت کی یاد میں رہے اور دنیا سے سفر کرنے لئے تیار رہے ۔

انہوں نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت زهرا(س) حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیھما السلام سے شادی کی شب بھی موت اور قیامت میں یاد میں تھیں کہا: جو لوگ مکتب اہل بیت علیھم السلام کے تربیت یافتہ ہیں انہیں کوئی بھی چیز یاد الھی سے غافل نہیں کرسکتی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬