10 February 2018 - 13:53
News ID: 434976
فونت
ایران میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں اور شاہراہوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
نارہ تکبیر

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رات ایرانی عوام گھروں میں، سڑکوں میں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائیں گے جبکہ کل جشن آزادی کی ریلیوں میں شرکت کر کے ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد اور امریکہ،اسرائیل اور عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کا اظہارکریں گے۔

بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے دن نکالے جانے والے جلوسوں میں ایرانی عوام کی شرکت ان کامیابیوں کے لئے ہوگی جو ایرانی قوم نے سفارتی ، اقتصادی، سائنسی اور سیاسی شعبوں میں علاقائی اور عالمی سطح پرحاصل کی ہیں ۔

مختلف ممالک کے نامہ نگار بائیس بہمن کے جلوسوں میں ایرانی قوم کی شرکت اورعوام کی جانب سے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت کئے جانے کی تصویر کشی کریں گے۔

واضح رہے کہ کل بہمن کی بائیس تاریخ یعنی 11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویں سالگرہ کی تاریخ ہے اور ایران میں اس روز جشن آزادی شان و شوکت اور قومی جوش و جزبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

سحرعالمی نیٹ ورک جشن آزادی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬