‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2018 - 13:40
News ID: 434972
فونت
شیخ ماهر حمود:
علمائے استقامت عالمی یونین کے سربراہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں فاسد علماء اور حکام کو مسلم جوانوں کی گمراہی کا سبب جانا ۔
شیخ ماهر حمود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے استقامت عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو صیدائے لبنان کی مسجد قدس میں کثیر مومنین کی شرکت میں منعقد ہوئی ، شهید عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کی شھادت پر ان کے خانوادے اور ملت لبنان کو تعزیت پیش کی اور کہا: غاصب صھیونیت کی خفیہ ایجنسی، اپنی مہینوں کی کوشش کے بعد اس فلسطینی بہادر احمد نصر جرار کو شھید کرنے میں کامیاب ہوپائی ۔

انہوں نے مزید کہا: 1500 صھیونی سپاہی تفتیش کرنے والے کتوں کے ساتھ اس بہادر کو شھید کے کرنے جنین میں موجود تھے ، صھیونی اپنے اس حملے میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ بہادری کا طمغہ اس شھید کو نصیب ہوا کیوں کہ احمد نصر جرار نے اپنی شھادت سے پہلے صھیونی کمانڈر جنرل کو مار گرایا اور انہوں نے دسیوں بلکہ سیکڑوں گولیاں کھا کر جام شھادت نوش کیا ۔

اس سنی عالم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی ہر دن احمد نصر جرار اور عهد التمیمی جیسے بہادروں کو پیش کرتا ہے کہا: ان دلاروں کی ماوں کے جزبات سے اس بات کا بخوبی پتا چلتا ہے کہ یہ دور دور بہادر اور دلاوری ہے ، دشمن سے معاملہ کرنے اور خود کو دشمن کے حوالے کرنے کا دور نہیں ہے ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: دور حاضر میں ملت اسلامیہ پسماندگی ، خیانت و غلامی کا شکار ہے جو پروگرام بیگانہ طاقتیں ہمارے لئے آمادہ کرتی ہیں ہم اسی کو جامہ عمل پہناتے ہیں ، مگر ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اپنی مزاحمتی تحریک کے ذریعہ سن 2006 جیسی جنگ اور سعودی سازش کو ناکامی سے روبرو کردیں گے ۔

شیخ ماهر حمود نے جوانوں کی توانائیوں سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی اور کہا: جوان لبنان کی عظیم طاقت ہیں ، افسوس بجائے اس کے کہ فلسطین کی نجات کے لئے استقامت کا حصہ بنائے جائیں انہیں منحرف اور گمراہ کیا جارہا ہے ، انہیں جھوٹے جھاد کے نام پر عراق، شام اور دیگر ممالک میں بھیجا جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: مجوسی ، صفوی، مذهبی جیسے دیگر عناوین سے دھوکہ کھائے جوان بے گناہ مسلمانوں کے قتل عالم میں مصروف ہیں ، ان جوانوں کی گمراہی فاسد علماء و حکام کے سر ہے جو جوانوں کی گمراہی میں مصروف ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬