پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران ۲۰ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران ۲۰ وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔
ایف سی نے انٹیلی جنس اطلاعات پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں بلیدہ، گشکور، تراٹھا اور پشین میں کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورس نے بڑی تعداد میں راکٹ، سب مشین گنز، اسنائپر رائفلز، لیپ ٹاپ اور جی پی ایس ڈیوائسز برآمد کرلیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے