11 February 2018 - 19:27
News ID: 434988
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی :
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے علاقائی اتحادی ممالک ہمارے ملک کی طاقت کی وجہ سے مختلف سازشیں کر رہے ہیں مگر ایرانی قوم اور حکام اپنی ہوشیاری کے ساتھ ملک کی سلامتی کا دفاع کر رہے ہیں۔
صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے تہران میں یوم آزادی کی ریلی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انقلابی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے دشمنوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے یکجہتی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ایرانی قوم کی پرجوش موجودگی گزشتہ سالوں کی طرح ملک میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ اس عظیم موجودگی دشمنوں کے ایران مخالف بیانات اور ان کی جانب سے تفرقہ ڈالنے کے مقاصد کے خلاف ایک منہ توڑ جواب ہے اور عوام باہمی اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے عوام اسلامی انقلاب کے اعلی اقتدار کے انحصار کے ساتھ تمام دنیا کو کہتا ہے کہ ہم تمام ظالمانہ دباو اور پابندیوں کے باوجود اپنے رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق عمل کرکے دشمنوں کی سازشوں سے مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پرجوش موجودگی امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاستہ کے۴۰ سالہ ایران مخالف بے بنیاد بیانات کے خلاف ڈوٹوک جواب ہے اور عالمی میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ناقابل انکار حقیقت ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے علاقائی اتحادی ممالک ہمارے ملک کی طاقت کی وجہ سے مختلف سازشیں کر رہے ہیں مگر ایرانی قوم اور حکام اپنی ہوشیاری کے ساتھ ملک کی سلامتی کا دفاع کر رہے ہیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران سمیت مختلف صوبائی دارالحکومتوں اور سینکڑوں شہروں میں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق ۹ بجے انقلاب کی ۳۹ ویں سالگرہ کی مناسبت کو عوامی اور سرکاری سطح پر بھرپور جوش اور جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف ریلیاں اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انقلاب کی ۳۹ ویں سالگرہ کی ریلیوں کو کوریج دینے کے لئے پانچ ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی صحافی شریک ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬