13 February 2018 - 13:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435012
فونت
کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کر دیا۔
محمد یوسف ندیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ندیم پر گولیاں چلا کر انہیں شہید کر دیا۔

محمد یوسف ندیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) میں تحریک وحدت اسلامی کی نمائندہ تھے، سینیئر حریت رہنما محمد یوسف ندیم عسکری محاذ پر بھی سرگرم رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ انہیں آج سہ پہر کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں ماریں، جب وہ ایک مسافر بردار گاڑی میں سوار تھے۔

یوسف ندیم کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کشمیر بھر میں صف ماتم بچھ گیا، تمام مزاحمتی قائدین نے اس واقعہ کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی۔

اس دوران حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر صدمہ پہنچا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان میں محمد یوسف ندیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬