13 February 2018 - 19:18
News ID: 435020
فونت
مریکی حکومت دوسرے ملکوں کے لئے اپنی مالی امداد اس بات سے مشروط کر رہی ہے کہ کون کون سے ممالک اقوام متحدہ میں امریکا کے حق میں اور کون کون سے ممالک اس کی مخالفت میں ووٹ دیں گے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اپنے آئندہ سال کے مجوزہ مالی بجٹ میں غیر ملکی امداد ایک تہائی تک کم کر دی ہے اور اب اسی ملک کو امریکی امداد دی جائے گی جو اقوام متحدہ میں امریکا کا ساتھ دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بجٹ اور غیر ملکی امداد کے امور سے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے مجوزہ مالی بجٹ میں غیر ملکی امداد کی شرح خاصی حد تک کم ہو جائے گی۔

وائٹ ہاؤس اسی ہفتے اپنا مجوزہ بجٹ پیش کرنے والا ہے۔ اس درمیان ٹرمپ انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ اقوام متحدہ کے لئے بھی امریکی امداد اسی صورت میں ہو گی جب یہ ادارہ امریکا کا ساتھ دے گا۔ ٹرمپ نے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں کانگریس کے اراکین سے کہا تھا کہ وہ ایسے قوانین وضع کر کے اس طرح کا ماحول پیدا کریں کہ امریکی امداد صرف انہی ملکوں کی دی جائے جو امریکا کے دوست ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی پہلے اعلان کیا تھا کہ جن ملکوں نے بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے ان کے نام لکھ لئے گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھی  گذشتہ ہفتے اپنے دورہ جامائیکا میں کہا تھا کہ اب بات اس پر ہو رہی ہے کہ امریکا کی سخاوت سے امریکی اقدار کو آگے بڑھانے کے لئے کیسے استفادہ کیا جائے۔ امریکی حکومت اور حکام کی طرف سے یہ ساری باتیں ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب امریکی وزارت خارجہ پچھلے کئی عشروں سے اقوام متحدہ میں ان ملکوں کے رویّے اور اقدامات پر نظر رکھے ہوئے جو امریکی فیصلے اور اقدامات کے خلاف ووٹ دیتے ہیں اور متعدد تحقیقاتی مقالوں اور تجزیوں میں یہ بات کہی جا چکی ہے کہ امریکی امداد اور امریکا کے سلسلے میں دیگر ملکوں کی آرا کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

البتہ جس انداز میں اس بار امریکی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ جو ممالک امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیں گے ان کی امداد بند کر دی جائے گی اس طرح سے کھل کر ماضی میں کبھی بات نہیں کی گئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬