رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اٹلی کے مندوب سیبسٹانو کارڈی نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسے عالم امن و سلامتی کے لئے مضبوط پلر قرار دیا ہے۔
اس موقع پر ایران جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ کا حوالہ دیتے ہوئے اطالوی مندوب نے کہا ہے کہ یورپ بشمول اٹلی اس قرارداد کے نفاذ میں سہولت کاری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مثبت رپورٹس موصول ہوئی ہین اور اس کے علاوہ عالمی جوہری ادارے نے بھی متعدد بار اس معاہدے کے حوالے سے ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے۔
سیبسٹانو کارڈی نے مزید کہا کہ انہوں نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق اب تک ۳ رپورٹس پیش کی ہیں جن میں ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی اور یورپی یونین کی نظر میں ایران جوہری معاہدہ نہ صرف خطے کے لئے اہم بلکہ اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے فائدہ ملے گا۔
اطالوی مندوب کہا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کو دیکھ کر ایک حساس اور دشورا مسئلہ سامنے آتا ہے لہذا ہم جوہری معاہدے کو عالمی امن کے لئے مضبوط پلر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کا تحفظ ناگزیر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/