24 February 2018 - 11:38
News ID: 435139
فونت
سید یحیی رحیم صفوی:
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
 سید یحیی رحیم صفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے جمعہ کے روز صوبہ خوزستان میں اعلی فوجی حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے کہ ایران ، افغانستان اور عراق نہیں ہے اور مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران اس حد تک طاقتور ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

میجرجنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ ایران بڑی علاقائی طاقت ہے اور وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمنوں کی دھمکیوں کا اسٹائل بدل گیا ہے اوراب وہ ایران میں بد امنی اور دھونس و دھمکی کے ذریعے اپنے مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬